جمعیت علماء پاکستان 14اگست کو جیوے پاکستان ریلی نکالے گی

جمعیت علماء پاکستان 14اگست کو جیوے پاکستان ریلی نکالے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ)جمعیت علماء پاکستان 14اگست کو جیوے پاکستان ریلی نکالے گی جس کی قیادت صوبائی صدر حاجی فیاض خان کریں گے جے یوپی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلزمیں کہاگیاہے کہ مرکزی جماعت اہلسنت والجماعت کے صوبائی جنرل سیکرٹری قاضی شاہ روم باچہ ،جے یو پی کے سینئر نائب صدر قاری عبدالہادی اور ضلعی صدر مولانا ولی اللہ کی سربراہی میں الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو ریلی کے لئے انتظامات کی نگرانی کریں گے جے یو پی کے صدر حاجی فیاض خان کے مطابق جیوے پاکستان ریلی چاٹو چوک (میلا دچوک ) سے صبح 8 بجے روانہ ہوگی اور شہرکے مختلف بازاروں سے گزرے گی اس طرح رستم ،کاٹلنگ اور تخت بھائی میں بھی ریلیاں ہوں گی ان ریلیوں میں کارکن موٹرسائیکلوں ،چنگ چی رکشاؤں اور گاڑیوں میں پورے شہر کے چکر لگائیں گے اور یوم آزادی کی خوشیوں میں عوام کو اپنے ساتھ شریک کریں گے۔