باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں بی ایس اور بی ایس سی کے داخلہ شیڈول کا اعلان

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں بی ایس اور بی ایس سی کے داخلہ شیڈول کا اعلان

چارسدہ (بیورو رپورٹ )باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں بی ایس اور بی ایس سی کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ نے ایگریکلچر، کیمسٹری، جیالوجی، بائیوٹیکنالوجی، بوٹنی، انگلش، سوشیالوجی، جینڈرسٹڈی، بی ایڈ،بی بی اے کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس ، میتھی میتکھس ،جیوفزکس کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر اکیڈیمک اینڈ ایڈمیشن ڈاکٹر حافظ حسین گلاب کے اعلامیہ کے مطابق فال سمسٹر 2017بی ایس ،بی ایس سی کے داخلہ فارم اور بینک رسید 9اگست سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں جبکہ داخلہ فارم یونیورسٹی کے دفتر سے بھی حاصل کیا جاسکتے ہیں۔د اخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ19اگست مقرر کی گئی ہے۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر