سیاسی جماعتوں ، ٹریڈ یونین بار ایسوسی ایشن شانگلہ کے ارکان کا مشترکہ اجلاس

سیاسی جماعتوں ، ٹریڈ یونین بار ایسوسی ایشن شانگلہ کے ارکان کا مشترکہ اجلاس

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف شانگلہ ایکشن کمیٹی نے آج بروز جمعرات مختلف سیاسی جماعتوں ، ٹریڈ یونین، بار ایسوسی ایشن شانگلہ کے ارکان کا مشترکہ اجلاس میں ائندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائیگا، شانگلہ ایکشن کمیٹی و شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہ فواد خان شاہ پوری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ضلع شانگلہ کے گریڈ سٹیشن سے مالم جبہ کے علاقوں کو بجلی فراہم کی گئی ہے جس کی وجہ سے اندرونی شانگلہ ایک طرف وولٹیج مسلسل کم ہوتا جارہا ہے تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ میں بھی مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے، شانگلہ ایکشن کمیٹی نے شانگلہ کے عوام کی ہروقت ترجمانی کی ہے ، اس وقت شانگلہ ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں ، ٹریڈ یونین، وکلاء برادری اور عوام شانگلہ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے جائز حقوق کا جنگ لڑے،شاہ فواد خان نے کہا کہ شانگلہ ایکشن کمیٹی اپنے تمام سٹیک ہولڈر کیساتھ مل کراحتجاجی تحریک کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر