شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے ،اعجاز آبازئی

شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے ،اعجاز آبازئی

صوابی(نمائندہ پاکستان ) شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے پولیس نے ہر دور میں شہادتیں دیکر عوام اور ملک کو امن فراہم کیا ہے پولیس اور دیگر فرسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے رہتی دنیا تک خود کو امر کردیا ہے ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز آبازئی کی ٹوپی میں شہداء ریلی سے خطاب تھانہ ٹوپی سے مرکزی بازار ٹوپی تک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پبلک لائزان کمیٹی ڈی آر سی ٹوپی منتخب عوامی نمائندے عمائدین علاقہ اور میڈیاکے نمائندوں نے پولیس فورس کے ہمراہ تھانہ ٹوپی سے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی شروع کی جس کی قیادت ڈی ایس پی ٹوپیاعجاز آبازئی تحصیل ناظم سہیل خان نے کی تھانہ ٹوپی سے واک شروع ہوکر سر صاحبزادہ عبدالقیوم خان پر جلسہ کی شکل اختیار کی شرکاء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر ڈی ایس پی ٹوپی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی کے 56جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس میں دیگر فرس کے جوان بھی شامل ہیں صوابی میں یوم شہداء 4اگست کو منائی جائے گی اس موقع پر ایس ایچ او ٹوپی الطاف خان ،نیاز گل خان ، شفیع خان ،الطاف حسین ،زرنبی خان ، روید خان اور پی آر او لیاقت علی نے واک کو آرگنائز کیا ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر