پولیس فورس کے لیے محکمانہ خود احتسابی برانچ قائم

پولیس فورس کے لیے محکمانہ خود احتسابی برانچ قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے ایک حکم نامے کے ذریعے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے سیکشن41 کے تحت پولیس فورس کے لیے محکمانہ خود احتسابی برانچ قائم کردی ہے۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق محکمانہ خود احتسابی برانچ کا سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس رینک کا آفیسرہوگا۔ محکمانہ خود احتسابی برانچ دو شعبہ جات یعنی ہومن رائٹس ویجلنس ونگ اور کمپلنیٹ اتھارٹی ونگ پر مشتمل ہوگا اور ہر ایک شعبے کا سربراہ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل رینک کا آفیسر ہوگا۔