انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور سنگھوا یونیورسٹی بیجنگ کے مابین معاہدے پر دستخط

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور سنگھوا یونیورسٹی بیجنگ کے مابین معاہدے پر ...

پشاور(پ ر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک سیفٹی ریسرچ ، سنگھوا(Tsinghua) یونیورسٹی بیجنگ چین نے خیبر پختونخوا میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے "سیف روڈ اینڈ سیف سٹی" پراجیکٹ کیلئے ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط گذشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی میں کئے۔معاہدے پردستخط پر وفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر یوای ٹی پشاور اور سنگھوا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ڈین جیانگو چن نے کئے۔پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی نیوزاینڈ ورلڈ رپورٹ کے مطابق سنگھوا یونیورسٹی کا شمار انجینئرنگ کے شعبے میں دنیا کے پہلے درجے کے یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ یونیوسٹی پشاور مستقبل قریب میں چین کی دوسری یونیورسٹیوں اور اداروں کیساتھ بھی مختلف معاہدوں پر دستخط کریگی جس سے خیبر پختونخوا کی معیشت کو بلخصوص اور اس خطے کوترقی ملی گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کیلئے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تمام منصوبوں کو حکومت خیبر پختونخوا کے قواعد و ضوابط کے مطابق چلایا جائے گا۔ڈاکٹر گل محمد، شعبہ الیکٹریک انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور جوکہ اس پراجیکٹ کے فوکل پرسن بھی ہیں نے اس موقع پر بتایا کہ "سیف روڈ اینڈ سیف سٹی" پراجیکٹ کی تجویز اپریل2016میں چین میں منقعدہ روڈ شو کے دوران پیش کی گئی۔ کیونکہ اس پراجیکٹ سے چین اور پاکستان دونوں ممالک کے لوگوں کو سی پیک روٹس کیلئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول میسر ہوگا۔ انہوں اگاہ کیا کہ سی پیک منصوبے کیلئے محفوظ سڑکیں اور محفوظ شہر" کی منظوری حکومت خیبر پختونخوا سے ہوچکی ہے اور اب اسکی فیزی بیلٹی رپورٹ پر کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ پر دونوں یونیورسٹیوں کے ماہرین اکھٹے کام کریں۔ سنگھوا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر جیانگو چن نے اس موقع پر خیبر پختونخوا حکومت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ور کہا کہ چینی یونیورسٹیاں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلیٰ مقام رکھتی ہیں۔ اسی جذبے کے تحت ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد ،پر وائس چانسلر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر خطر اعظم ، رجسٹرار یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر عبدالشکور، ڈائیریکٹرORIC، اور کاشف ریحان ، فوکل پرشن سی پیک پراجیکٹ خیبر پختونخوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر