ضلعی نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ کی سرپرستی میں ٹاسک فورس کا قیام
چارسدہ (بیورو رپورٹ) ضلعی نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ کی سرپرستی میں ٹاسک فورس کا قیام۔ امتیاز علی ٹاسک فورس کے چےئرمین مقرر ۔ ٹاسک فورس کی خدمات عوام کیلئے 24گھنٹے دستیاب ہونگے۔ہر محکمے کیلئے ٹاسک فورس کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ ضلعی نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے مقامی ہوٹل میں ضلعی نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ کی سرپرستی میں ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیاجس کے چےئرمین امیتاز علی ہو نگے ۔ٹاسک فورس کے قیام میں ضلع چارسدہ کے تمام علاقوں کو نمائندگی دی گئی ۔ ٹاسک فور س میں محکمہ ایجوکیشن کیلئے ذیشان خان ، محکمہ صحت کیلئے نعمان یونس ، انوائرمنٹ اینڈ کلیمٹ چینج کیلئے عبداللہ اور واجد علی ، سوشل ویلفےئر کیلئے اشفا ق علی ےئر ، ہیومن رائٹس کیلئے مسعود احمد اور ڈیسزاسٹر منجمنٹ کیلئے آصف خان کوآرڈنیٹرز،سوشل میڈیا کیلئے ذیشان خان ، عامر خٹک تصور خان ، محمد کاشف، ہشام ،شہزاد اکبر کو سپورٹس اینڈ یوتھ آفیر ، ڈیسزاسٹر منیجمنٹ کیلئے احسان اللہ ، سپورٹس اینڈ یوتھ کیلئے اعجاز احمد ، آئی ٹی کیلئے حامد خان کے نام شامل ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ نے کہاکہ نوجوانوں پر مشتمل ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد عوام کے مسائل اور مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔ ٹاسک فورس کی خدمات عوام کیلئے 24گھنٹے میسر ہونگے ۔ ٹاسک فورس عوامی مسائل اور مشکلات ضلعی نائب ناظم اعلی کے ساتھ مشاورت کے بعد متعلقہ محکموں کے ذریعے حل کرینگے ۔