ضلع ناظم محمد عاصم کی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت

ضلع ناظم محمد عاصم کی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت

پشاور( کرائمز رپورٹر )ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی ‘ ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی بہتر علاج اورسہولیات کی فراہمی کے احکامات ‘ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ممبران افتخار خلیل ‘ گل بشر اوراختر گل کے ہمراہ شیر پاؤ ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر ضلع ناظم نے مریضوں سے انکو دی جانے والی صحت اور دیگر سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کی جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی بہتر علاج اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کئے جبکہ مریضوں کے لواحقین کو بھی ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی ضلع ناظم نے مریضوں کو یقین دلایا کہ ضلعی اور صوبائی حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں اور ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلز میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ‘ سپرے اور دیگر سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں وہ بذا ت خود تمام محکموں سے رابطے میں ہے اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ا س موقع پر انہوں نے ڈینگی کے مریضوں کو اپنا ذاتی نمبر پر بھی دیا اور تاکید کی کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کیاجائے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ڈینگی بھر قابو پالیا جائیگا ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر