نیشنل ہوپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ این ایچ اے کے شاہ خان نے جیت لی

نیشنل ہوپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ این ایچ اے کے شاہ خان نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) نیشنل ہوپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ این ایچ اے کے شاہ خان نے جیت لی فائنل میں خیبرپختونخوا کے باسط علی کو تین ایک سے شکست ، انڈر12 کیٹگری میں عمر امجد خان نے عباس امجد کو تین ایک سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مختار رضا خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کفایت اﷲ اورکزئی ، سوات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان ، جاوید خان ، سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ سوات ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن امجد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور سوات ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بریکوٹ ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں تین روزہ نیشنل ہوپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ وکیڈٹ کوچنگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ۔ جس میں ملک بھر سے پچاس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں بلوچستان ، پنجاب، فاٹا ، خیبرپختونخوا، ریلوے ، پولیس ،آرمی اور این ایچ اے کے کھلاڑی شامل ہیں ۔ انڈر15 کیٹگری کے فائنل میں این ایچ اے کے شاہ خان نے خیبرپختونخوا کے باسط علی کو گیارہ چھ ، نو گیارہ ، گیارہ سات اور گیارہ چھ سے شکست دی جبکہ انڈر12 میں خیبرپختونخوا کے عمر امجد خان نے کے پی ہی کے عباس امجد کو گیارہ ساتھ ، گیارہ نو، آٹھ گیارہ اورگیارہ سات سے شکست دی ۔آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اﷲ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ فاتح کھلاڑی انٹر نیشنل ہوپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے اور امید ہے کہ ہماری کھلاڑی انٹر نیشنل سطح پر بھی ملک وقوم کانام روشن کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر