امتحا نا ت میںیوایف ایم کے جھو ٹے کیسسز کے نام پر غریب طلبائ لٹنے لگے

امتحا نا ت میںیوایف ایم کے جھو ٹے کیسسز کے نام پر غریب طلبائ لٹنے لگے

مردان (بیورورپورٹ)تعلیمی بورڈ مردان ایف اے ،ایف ایس سی کے سالا نہ امتحا نا ت میںیوایف ایم کے جھو ٹے کیسسز کے نام پر غریب طلباء کو لوٹنے لگا ،متاثرہ طلباء کے والدین نے وزیرتعلیم اوردیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ایف اے ایف ایس سی کے حالیہ امتحانی نتائج کے متاثرہ طلباء کے والدین نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ تعلیمی مردان بورڈ میں آوے کا آوا بگڑاہواہے حالیہ انٹر امتحانات کے طلباء کے والدین کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے مختلف حربے استعمال کیے گئے ہیں ایک طرف یو ایف ایم کسیز میں درجنوں طلباء کے قیمتی سال کئے گئے وہاں درجنوں طلباء سے ہزاروں روپے مختلف حیلوں بہانوں سے وصول کئے جارہے ہیں جو غریب والدین کے جیبوں پر ڈاکہ کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ بورڈحکام کی طرف سے لگائے گئے یوایف ایم کے الزامات کے ثبوت بھی متاثرہ طلباء کو فراہم نہیں کئے جارہے جس کے باعث شکوک وشہبات پیداہوگئے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ بورڈ کے ماتھے پرپرائیوٹ تعلیمی اداروں سے ملی بھگت کے پہلے ہی الزامات لگائے جارہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر