ڈیرہ ،مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ،1 زخمی

ڈیرہ ،مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ،1 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)نامعلوم وجوہات کی بناء پر گاؤں اعوان میں تین مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر سوار پانچ سالہ پوتے اور دادا پر فائرنگ کر دی ،دادا جاں بحق جبکہ پوتا محفوظ ،بند کورائی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی کے گاؤں اعوان میں چشمہ روڈ پر پچاس سالہ کالا باغ محسود ولد شیر عالم سکنہ اعوان آباد چشمہ روڈ موٹر سائیکل پر اپنے پانچ سالہ پوتے ہارون کے ساتھ جارہا تھا کہ تین مسلح ملزمان نے دونوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے کالا باغ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا پوتا معجزانہ طورپر بچ گیا ،تھانہ بند کورائی میں مقتول کے چچا زاد اکبر اللہ محسود نے تین نا معلوم افراد کیخلاف قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کسی عداوت کا علم نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر