آئی جے ٹی کا مین کیمپس خالی کرنے کیلئے 16 اگست کی ڈیڈ لائن
مردان (بیورورپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے مین کیمپس کو خالی کرکے واپس مردان کالج کے حوالہ کرنے کے لئے 16اگست تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ مطالبہ حل نہ کیاگیا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی بدھ کی شام پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جے ٹی مردان سٹی کے ناظم جمال خان ،یونیورسٹی کے ناظم فواداحمد اورعامرفدادیگر نے کہاکہ مردان کالج پر داخلوں کا بوجھ بڑھ گیاہے اورگارڈن کیمپس کی تعمیر کے بعد عبدالولی خان یونیورسٹی کے مین کیمپس کو اب معاہدے کی روسے واپس مردان کالج کو دیاجائے تاکہ طلباء کے داخلوں کی پریشانی ختم ہوسکے آئی جے ٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ یہ بھی خبر گردش میں ہے کہ کیمپس کو وویمن یونیورسٹی کے حوالہ کیاجارہاہے انہوں نے واضح کیاکہ وہ ویمن یونیورسٹی کے خلاف نہیں لیکن بلڈنگ صرف اور صرف مردان کالج کا حق ہے اوراسے واپس ملنا چاہئے انہوں نے کہاکہ کالج بلڈنگ کی واپسی کے مہم کا آغاز آج پریس کانفرنس سے کررہے ہیں اگر متعلقہ حکام نے ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا تو اس کے خلاف تمام طلباء تنظیموں کو اعتماد میں لے کر احتجاجی تحریک چلائیں گے ان کاکہناتھاکہ اس وقت بی ایس پروگرام میں چارہزاردوسو طلباء نے داخلہ فارم جمع کئے ہیں لیکن جگہ کی کمی کے باعث محض 641 طلباء کو داخلے ملے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت او رہائیرایجوکیشن سے مطالبہ کیاکہ کالج میں اپنی عمارت جلد ازجلد واپس کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔