تحصیل کونسل ڈیرہ کا سالانہ تیسر ا بجٹ اجلاس،منظوری دے دی گئی

تحصیل کونسل ڈیرہ کا سالانہ تیسر ا بجٹ اجلاس،منظوری دے دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تحصیل کونسل ڈیرہ کا سالانہ تیسر ا بجٹ اجلاس تحصیل ناظم عمر امین گنڈہ پور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قائمقام تحصیل کنونئیر راجہ شوکت علی نے سالانہ بجٹ بارے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بجٹ پیش کیا بجٹ اجلاس میں تحصیل ممبران نے کثرت رائے سے سالانہ بجٹ کی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کونسل ڈیرہ کا سالانہ تیسرا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل اسمبلی ہال میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم ڈیرہ سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ میں اللہ تعالی کا عاجزی و انکساری کے ساتھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن ڈیرہ کا تیسرا بجٹ برائے 2017-18پیش کرنے کا موقع دیا ہم نے بجٹ میں کسی قسم کا نیا ٹیکس لگائے بغیر پہلے سے موجود ٹیکسوں کی شرح بڑھائے بغیر ٹی ایم اے کا بجٹ بنایا ہے آمدن کے وسائل بڑھانے کیلئے نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹی ایم اے میں دستیاب وسائل پر انحصار کرنے کی پالیسی بناتے ہوئے پرانی سبزی منڈی ،ٹانک اڈہ پلازہ کی بالائی منزل اور شمالی سرکلر روڈ پر سروس اسٹیشن کی جگہوں پر پلازہ جات بنانے کے منصوبہ جات اس بجٹ کا حصہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ تیسرا بجٹ کی منظوری کے بعد اپنے خطاب میں کیااجلاس میں تمام ممبران نے سالانہ بجٹ ٹی ایم اے کے72کروڑ15لاکھ56ہزار549روپے کا بجٹ برائے 2017-18کو پیش کرتے ہوئے منظورکیا ۔جس میں چودہ کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کیلئے اور 44کروڑ 28لاکھ 95ہزار 502روپے غیر ترقیاتی کاموں کیلئے مختص کیے گئے ہیں ،اجلاس میں تحصیل ممبر راجہ شوکت علی ،محمد خان کامرانی ،سید تحسین علمدار ایڈوکیٹ،عنایت بلوچ،ملک انوار میکن،پیر نعمان گیلانی ،شاہ عدیل شان ،طارق کنڈی ،حمیرایاسمیناوردلشاد بیگم سمیت تمام تحصیل ممبران نے شرکت کی ،تحصیل ناظم سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ نئے پلازہ جات اور ٹی ایم اے کی آمدن بڑھانے سے سرکاری زمینیں محفوظ ہونگیں ان تمام پلازہ جات کی منظوری پہلے ہی تحصیل کونسل دے چکی ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ڈیرہ دوسری تحاصیلوں کی طرح کافی عرصہ سے مالی بحران کا شکار رہی ہے اسکی بنیادی وجہ آمدنی کے وسائل کی طرف توجہ نہ دینا ہے آمدن کے جتنے وسائل موجود ہیں ان پر اگر خاطر خواہ توجہ دی جاتی تو نہ صرف عملے کو تنخواہ وقت پر ملتی بلکہ ترقیاتی کاموں کا فائدہ بھی ڈیرہ کے شہریوں کو ملتا انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ چودہ کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کو تحصیل ممبران کے لئے علیحدہ رکھا گیا ہے اس ترقیاتی فنڈ کو حکومت کی ہدایات کی روشنی میں استعمال کیا جائیگا خواتین کی بہبود کیلئے اور انکے اچھے روزگار کی فراہمی کے خاطر ٹی ایم اے میں پہلے سے موجود وومن ویلفئیر سینٹرز ہیں ہم نے اس سلسلے میں بجٹ میں رقم مختص کی ہے جس میں خواتین کو کثیدہ کاری ،سلائی کڑھائی کی تربیت دی جاتی ہے ،میں ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ بجٹ ہماری کامیابیوں کی جانب ایک قدم ہوگا انشاء اللہ تمام ممبران بلا امتیاز اپنے اپنے علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے وسائل کے مطابق بہتر طور پر کام کرسکیں گے۔اجلاس کے اختتام پر تحصیل ناظم عمر امین خان گنڈہ پور نے بجٹ منظوری پر تمام تحصیل ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل جل کر تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کو ماڈل تحصیل بنائیں گے اور عوام سے کیئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر