نجمہ حنیف قتل کیس ،سوتیلے بیٹے سمیت 2 ملزمان کی ضمانت منظور

نجمہ حنیف قتل کیس ،سوتیلے بیٹے سمیت 2 ملزمان کی ضمانت منظور

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مشیرعالم اور جسٹس دوست محمدخان پرمشتمل بنچ نے اے این پی کی سرگرم خاتون نجمہ حنیف کے قتل میں ملوث سوتیلے بیٹے سمیت دو ملزموں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے جسٹس(ر)اسداللہ چمکنی نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان سجاد اور شیرین ساکنان حیات آباد پشاور پرالزام ہے کہ انہوں نے تھانہ حیات آباد کی حدود میں 16اگست2013 کو فائرنگ کرکے نجمہ حنیف جدون کو قتل کردیاتھا ابتدائی طورپرملزم سجاد نے سوتیلی والدہ کے قتل کی دعویداری نامعلوم ملزموں پر کی تھی اوربعدازاں مقتولہ کی بہن نے سجاد اورگھریلوملازم شیرین کوملزمان نامزد کیاماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزموں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پردرخواست منظورکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر