مردان ،قمار بازوں سمیت 2 موٹر سائیکل چورگرفتار
مردان (بیورورپورٹ)تھانہ صدر پولیس نے متعدد قمار باز وں سمیت موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان گرفتارکو گرفتارکرکے اسلحہ اور داؤ پرلگی رقم برآمدکرلی تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی خالد خان کو اطلاع ملی کہ علاقہ کورغ کورونہ کے اراضیات میں متعدد افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر بہار علی خان دیگر نفری کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف ملزمان فضل ہادی ، آصف خان ، تہران ، سیف الرحمن ، امان علی ، مظہر حسین ، وزیر بادشاہ اور زبیر خان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم68,000روپے اور آلات قمابازی قبضہ میں لے لی اسی طرح ایک اور کاروائی میں تھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے دو مرکزی ملزمان اسد ولد خان مالک اوردلدار ولد جوہرساکنان گوجر گڑھی کو گرفتار کیا۔ جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل کی رقم 20,000روپے ، واردات میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول 30بور اور دو عددموبائل فون بھی برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے شریک جرم دوساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے دیگر انکشافات بھی متوقع ہے۔