ماحول خراب کرنے والے پروفیسر وں کا تبادلہ کیا جائے ،عوامی حلقے

ماحول خراب کرنے والے پروفیسر وں کا تبادلہ کیا جائے ،عوامی حلقے

اکوڑہ خٹک (نمائندہ پاکستان ) گورنمنٹ ڈگری کالج خانکوہی نظامپور کا تعلیمی ماحول خراب کرنے والے پروفیسروں کا یہاں سے فوری طور پر تبادلہ کیا جائے عوامی حلقے،گورنمنٹ ڈگری کالج میں تعینات پرنسپل شیر بہادر خٹک جو اس علاقہ خٹک کے سپوت ہیں جنکی تعلیمی خدمات کی علاقہ بھر عوام معترف ہیں پرنسپل موصوف جو کالج میں درس و تدریس نظم ونسق اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہم وقت کوشاں رہتے ہیں جبکہ کالج کے بعض پروفیسر وں جو اپنی ڈیوٹی سے کوتاہی برتتے ہے جو پرنسپل اور پروفیسر وں میں ہر وقت وجہ تنزاع بنی رہتی ہے جس کے باعث باہر سے تعلق رکھنے والے پروفیسروں نے ان کے خلاف اتحاد قائم کرلیا ہے اور فرض شناس پرنسپل کی کردار کشی اور انکے خلاف بے سروپا الزامات عائد کرتے ہیں جن میں ایک لیکچرر کا تبادلہ 9فروری 2017کو ہوگیا ہے اور ابھی تک اور جگہ پرچارج نہیں لیا گیا اور آج تک مفت میں تنخواہیں وصول کررہی ہے علاقے کے عوام نے تعلیمی ماحول کو برباد کرنے والے پروفیسروں کے خلاف صوبائی حکومت سے انکوائری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر