بلاول بھٹو سندھ سے لے کر چترال تک ہر دلعزیز اور مقبول لیڈر ہیں،گوہر انقلابی
پشاور( کرائمز رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب جلسے نے ثابت کردیا کہ عوام صوبائی حکومت کے ناکام پالیسیوں سے خراب طرزسیاست عوام کے مسائل میں عدم دلچسپی کی وجہ سے سخت نالاہ ہے عوام صوبے میں مسائل کی وجہ سے رل گئے ہیں پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا صوبائی وزیر کا بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کی مذمت کرتی ہے صوبائی حکومت کے اپنے وزراء نے اپنے ہی حکومت پر وزیر اعلی پر سنگین کرپشن کے الزامات لگائے ہے عمران خان کے کچن کا خرچہ صوبے کے غریب عوام کے پیسوں سے چل رہا ہے نااہل حکومت غیر سنجیدہ حکمران دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے بلاول بھٹو زرداری ملک کے چاروں صوبوں اور ازاد کشمیر گلگت بلدستان میں عظیم الشان جلسے کرئینگے ،انہوں نے کہا کہ آج کل دو پارٹیاں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی گھٹیا قسم کی سیاست کررہی ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاست میں اخلاقیات کا درس دیا ہے خواتین کے کردار کو بڑی اہمیت دیا ہے پیپلز پارٹی میں شروع سے لیکر آج تک خواتین کا لیڈنگ رول رہا ہے جس کی وجہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہے ہماری قیادت بھی ایک خاتون تھی بی بی شہید کی بیٹیاں بختاور اور آصفہ بھٹو زرادری ہے بلاول بھٹو زرادری نے عمران خان کو چاچا بول کر عزت آفزائی کی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور کرتی رہے گی جیالوں کو قیادت کی طرف سے گالی کا جواب گالی سے دینے کی تربیت نہیں ملی