نواز شریف کومسلم لیگ (ن) کی صدارت سے روکنے کیلئے درخواست ، جواب طلب

نواز شریف کومسلم لیگ (ن) کی صدارت سے روکنے کیلئے درخواست ، جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمدنواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے روکنے کے لئے دائردرخواست پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے سے 16اگست تک جواب طلب کرلیاہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ الیکشن کمشن پہلے ہی اس معاملہ پر نوٹس لے چکا ہے، عدالت نے درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے 16اگست تک جواب طلب کر لیاہے۔

صدارت

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر