نوازشریف کی لاہور آمد،سرچ آپریشن میں 34مشکوک افراد گرفتار

نوازشریف کی لاہور آمد،سرچ آپریشن میں 34مشکوک افراد گرفتار

لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور آمد سے قبل سرچ آپریشن کے دوران 34مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، یہ آپریشن نواں کوٹ ، لوئر مال ، راوی روڈ، ساند ، لاری اڈہ ، غالب مارکیٹ ، نصیر آباد اور کوٹ لکھ پت کے علاقوں میں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی آ مد سے قبل لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے روٹ پر بھی پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کر دی گئی۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن نواں کوٹ، لوئرمال، راوی روڈ، ساندہ، لاری اڈہ، غالب مارکیٹ، نصیرآباد اور کوٹ لکھپت کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں، بس اڈوں، ہاسٹلوں اور فلیٹس کی چیکنگ کی گئی اور شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر کرایہ داری اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 34 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے روٹ پر بھی پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جہاں مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سرچ آپریشن

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر