جمہوریت کی بالادستی کیلئے پیپلزپارٹی کی خواتین کا اہم کردار ہے ،شاہدہ رحمانی

جمہوریت کی بالادستی کیلئے پیپلزپارٹی کی خواتین کا اہم کردار ہے ،شاہدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی صدر ایم این اے شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی خواتین نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے ہردور میں ہراول دستے کا کردار اداکیا ہے۔ پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق کراچی بھر میں رابطہ مہم کے تحت خواتین سے رابطے کئے جارہے ہیں۔پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات میں حیران نتائج دے گی اور اب کراچی پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ان خیالات کاظہار انہوں نے ملیر پی ایس129 ابراہیم حیدری میں خواتین تنظیم سازی کے حوالے سے جنرل ورکرز کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ملیر کے صدر اور صوبائی و زیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ،جنرل سیکر یٹری ساجد جوکھیو،رکن قومی اسمبلی عبد الحکیم بلوچ،خواتین ونگ کراچی کی جنرل سیکریٹری اوررکن سندھ اسمبلی شاہینہ شیر علی ، سیکر یٹری اطلاعات ملیر میر عباس تالپور، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کراچی رفیق جت اور سیکریٹری اطلاعات خواتین ونگ کراچی شاہینہ سعیدہ بھی موجود تھیں جبکہ اجلاس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ،شاہدہ رحمانی نے کہا کہ خواتین کے بغیر کوئی بھی تنظیم مکمل نہیں ہوتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لیے لڑتی آئی ہے۔آپ ماں بہنیں ہی تھیں جنہوں نے ضیا کے دور میں قیدو بند کی صحبتیں برداشت کیں۔خواتین کی قربانیوں کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے وسیلہ حق، وسیلہ روزگار، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور کئی ایسے پروگرام غریب عوام کے لیے متعارف کرائے ہیں۔انشااللہ آنے والے وقت میں ہم سب مل کے بی بی کے بیٹے اورعوامی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان بنائیں گے تا کہ وہ بھرپور طریقے سے غریب عوام کے لیے کام کر سکیں۔شاہدہ رحمانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہی ہے،آج جتنے بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواتین نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے ہردور میں ہراول دستے کا کردار اداکیا ہے، جو کام سعید غنی کے پی ایس 114کے الیکشن میں خواتین نے کیا وہ سب کے سامنے ہے۔جیسا رزلٹ پی ایس 114 میں دیا ویسا ہی رزلٹ 2018 کے الیکشن میں بھی دیں گے۔سیکر یٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے کہا کہ ہم خواتین کے متحرک کرنے کے لئے کوشاں ہیں کراچی کے تمام علاقوں میں خواتین کے اجتماع کا انعقاد کیا جائے ، پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے۔ہم شہید بھٹو اور شہید بی بی کے فلسفے کو عام کریں گے اور شہر بھر میں بھر پور طریقے سے عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی، بعدازاں پی ایس 90 میں ماری پور ویسٹ خواتین ونگ کے استقبالیہ سے بھی خطاب کیا۔استقبالیہ تقریب میں گورنمنٹ اسکول کے بچوں نے ثقافتی شو بھی پیش کیے۔ اس موقع پر استقبالیہ تقریب میں خواتین ونگ کراچی کی جنرل سیکریٹری شاہینہ شیر علی اور سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ بھی موجود تھیں۔سیدہ شاہدہ رحمانی نے کہا کہ ماری پور کا ایک بڑا مسئلہ پانی کا تھا جو حل ہونے جا رہا ہے۔تنظیم کی مخلصی کی وجہ سے آج یہاں کے حالات بدل رہے ہیں،محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کہتی تھیں کہ بھٹو کا ووٹر وہ ہے جس کی چھت ٹپکتی ہے اور یہ و ہ ہی علاقے ہیں جہاں کے غریب لوگ بھٹو کے سچے جیالے ہیں، جن کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں عورت کو کوئی حقوق نہیں دیے جاتے تھے بلکہ عورت کو ایک چار دیواری میں قید کیا گیا اس معاشرے میں رہتے ہوے محترمہ شہید بے نظیربھٹو نے خود کو صرف منوایا ہی نہیں بلکہ عورتوں میں شعور بیدار کیا اور ان کو اپنے حقوق کے لیے لڑنا سکھایا ہے۔بی بی کو نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں شہرت حاصل تھی اور جب محترمہ بینظیر بھٹوکو شہید کیا گیا تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔وہ ایک ایسی خاتون لیڈر تھیں جس کی کوبھی مثال نہیں ملتی اور یہ بات دنیا کا ہر انسان ہر سیاسی پارٹی تسلیم کرتی ہے۔بینظیر صاحبہ بیٹی، بہن، بیوی، ماں ہر روپ میں بینظیر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کے شعور کے لئے کام کر رہے ہیں تا کہ خواتین کسی کی محتاج نہ رہیں۔وہ تمام خواتین کو جو الیکشن والے دن صبح سویرے اپنا گھر بار چھوڑ کے پارٹی کی جیت کے لیے نکلتی ہیں اور اگر دھاندلی ہو تو لڑتی بھی ہیں۔ہم انہیں سلام پیش کرتی ہیں۔