بھگوان دا س چا ؤ لہ ڈائلسیز اور تھیلیسیمیا سینٹر جلد بحال ہو گا ،مکیش کما ر

بھگوان دا س چا ؤ لہ ڈائلسیز اور تھیلیسیمیا سینٹر جلد بحال ہو گا ،مکیش کما ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و نا ر کو ٹکس کنٹرول مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیا ر کا میڈیکل ادا ر ہ بھگوان دا س چا ؤ لہ ڈائلیسز اور تھیلیسیمیا سینٹر سول ہسپتال کندھ کو ٹ ضلع کشمو ر جلد فعال کر دیا جا ئے گا کیو نکہ مذکو رہ مر کز کو انسا ن دو ست افرا د کی جا نب سے فر نیچرز سر جیکل اور میڈیکل آلا ت اور ما یہ نا ز ادارے گمبٹ انسٹیٹیو ٹ آف میڈیکل سا ئنسز نے عملے کو تر بیت بھی فرا ہم کر رہی ہے ۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں مختلف وفو د سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ ضلع کشمو ر کی آبا دی تقریباََ 13لا کھ ہے اور مذکو ر ہ سینٹر کے فعال ہو نے سے نہ صر ف ضلع کشمو ر کی عوام بلکہ اردگر د کے علا قو ں کی عوام کو بھی اعلیٰ معیا ر کی طبی سہو لیا ت میسر آسکیں گی ۔صوبائی وزیر مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا کہ تو قع ہے کہ ہر ما ہ ڈائلسیز کے لئے 350سے زائد مریض ،تھیلیسیمیا کے علاج کے لئے 250مریض جبکہ او پی ڈی میں گر دو ں کے امرا ض کے لئے 2500مریض کا علا ج کیا جا سکے گا ۔انہوں نے امید ظا ہر کی کہ بھگوان دا س چا ؤ لہ ڈائلسیز اور تھلیسیمیا سینٹر کے قیا م سے علا قے کی عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو جا ئے گا اور صحت کی بہتر سہو لیا ت ان کی دہلیز پر میسر آسکیں گی ۔