آئی جی سندھ نے کھارادر میں بینک ڈکیتی کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے کھارادر میں بینک ڈکیتی کا نوٹس لے لیا

کراچی(کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کھارادر میں واقع نجی بینک میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے جامع انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔انہوں نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو جاری ہدایات میں کہا کہ کرائم سین سے دستیاب شہادتوں اور عینی شاہدین و بینک اسٹاف کے بیانات کی روشنی میں تمام تر غیر معمولی اقدامات وحکمت عملی کے تحت واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر