جماعت اسلامی کی تعلیمی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کی تعلیمی مشاورتی کمیٹی کا ایک اجلاس آج(جمعرات) بعد نماز عصر قباء آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کریں گے اجلاس میں تعلیم اور تعلیمی اداروں میں کام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جس میں تعلیمی ماہر اور دانشور حضرات شرکت کریں گے۔