نواب شاہ: ہائی اوکٹین سے بھر آئل ٹینکر الٹ گیا

نواب شاہ: ہائی اوکٹین سے بھر آئل ٹینکر الٹ گیا

نوابشاہ(خصوصی نامہ نگار)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد قومی شاہراہ سکرنڈ شوگرمل اسٹاپ کے قریب کراچی سے لاہورجانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا ہے۔ آئل ٹینکر میں 60 ہزار لیٹر ہائی اوکٹین آئل موجود تھا جو بہہ گیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے مقام والے علاقے کو سیل کردیا گیااور ساتھ ہی ریسیکو عملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا تاہم کوئی نا خوش گوار واقعہ پیش نہیں آیاہے۔پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں 60 ہزار لیٹر ہائی اوکٹین تیل تھا جو بہہ گیا ہے ۔یاد ہے کہ نواب شاہ میں 9 روز میں یہ چوتھا آئل ٹینکر حادثہ ہوا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر