حکومت صحت اور تعلیم پر خصو صی تو جہ دے رہی ہے ،غلا م مر تضیٰ بلو چ

حکومت صحت اور تعلیم پر خصو صی تو جہ دے رہی ہے ،غلا م مر تضیٰ بلو چ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی اینڈ اسپیشل ڈولپمنٹ و صدر پی پی پی ملیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے اللہ بخش حمائتی گوٹھ پپری میں ڈاکٹر عبدالحمید میمن ( مرحوم) کے نام سے منسوب EPI سینٹر کا افتتاح کردیا۔۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی رہی ہے ، اللہ بخش حمائتی گوٹھ کے سینٹر کے لئے ضلع کو نسل سے ہال تعمیر کرایا جائے گاتاکہ اس کو مزید وسعت دی جاسکے۔ اس سینٹر کے ذریعے ایک عام کسان بھی مستفید ہوسکے گا۔ اس طرح کے سینٹرز اور بھی قائم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر انفارمیشن سیکریٹری میر عباس تالپور، ڈاکٹر محمد بخش ڈاھانی ، ڈاکٹر مقبول احمد میمن ،میر شاھ محمد گبول، محراب بلوچ، منظور حسین ،آغا طارق پٹھان ، احمد گبول ، کریم بخش مری ، خدا بخش پٹھان ،حسن بٹ ، عطاء اللہ خان ، عامر خٹک سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔