ممکنہ سیلاب سے بچاؤکیلئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں ،ممتاز جاکھرانی

ممکنہ سیلاب سے بچاؤکیلئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں ،ممتاز جاکھرانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے محکمہ بحالیات اور بہبود آبادی سندھ میر ممتاز حسین جکھرانی سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سید سلمان شاہ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ڈی جی نے صوبائی وزیر کو محکمہ کی کارکردگی ،ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کی حکمت عملی اور اقدامات سے آگاہ کیا اور محکمہ کی حالیہ سرگرمیوں بالخصوص پی ڈی ایم اے کی جانب سے پاکستان آرمی کو سیلابی صورتحال میں عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں استعمال ہونے والے آلات, کشتیاں اور مشینیں فراہم کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ڈی جی کو ہدایات جاری کی کے وہ صوبے کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کو خطوط ارسال کریں اور انہیں سیلابی صورتحال اور ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ بحالیات سندھ کی جانب سے ہر ممکن مدد اور آلات و مشینری کی فراہمی کا یقین دہانی کرائیں۔ صوبائی وزیر نے ڈی جی سلمان شاہ کو سختی سے ہدایات دیں کے وہ سندھ کی آبی گزرگاہوں سے گزرنے والے کم درجے کے سیلاب کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ نہ کریں اور محکمہ بحالیات کے تمام ملازمین کو الرٹ رہنے کا حکم دیں اور صوبے سندھ میں کسی بھی قسم کا جانی اور مالی نقصان ہونے سے بچائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر