کراچی ،چاکیواڑہ کے علاقے میں خواتین کا پولیس موبائل پر حملہ

کراچی ،چاکیواڑہ کے علاقے میں خواتین کا پولیس موبائل پر حملہ

کراچی (کرائم رپورٹر)چاکیواڑہ پولیس کا بابا لاڈلہ کی کزن میما کے اڈے پر چھاپہ خواتین کا پولیس موبائل پر حملہ پولیس اہلکاروں کی پٹائی پولیس کی اضافی نفری طلب بہادر پی ایم ٹی کے 3کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانہ کی سنگولین میں بابا لاڈلہ کی کزن اور مقتول یوسف بنگالی کی بیٹی میما کے اڈے کے باہر کھڑی پولیس موبائل نے اڈے پر آنیوالے افراد کی تلاشی لینے پر خواتین مشتعل ہوگئی جس پر مشتعل خواتین نے پولیس موبائل پر دھاوا بول کر پولیس اہلکاروں کی پٹائی کردی۔ بعد ازاں پولیس کی اضافی نفری پہنچنے پر اڈے کے اردگردکی گلیوں کا محاصرہ کرکے3ملزمان امجد شاہد اور فخر کو گرفتار کرکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار عذیر گروپ کے کمانڈڑ بہادر پی ایم ٹی گروپ سے ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر