سانحہ بابڑہ انسانی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے،شاہی سید

سانحہ بابڑہ انسانی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے،شاہی سید

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہاؤس میں سینیٹر شاہی سید کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورت حال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر غور کیا گیا اجلاس کے بعد سینیٹر شاہی سید کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت اپنے شہداء کو فراموش نہیں کرسکتی سانحہ بابڑہ انسانی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے شہداء کا مقدس لہو قوم کی امانت ہے آج کی تحریک شہیدوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے نئی نسل میں اپنے ہیروز کو اجاگر کرنے کے لیے سانحہ بابڑہ کو بھر پور انداز سے منائیں گے شہدائے بابڑہ کی یاد میں تقریب مورخہ 12 اگست سہ پہر تین بجے باچا خان مرکز پر ہوگی،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کو ہر صورت میں یقینی بنا یا جائے گاتنظیمی شکایات کے حوالے سے قائم تحقیقاتی کمیٹی نے اجلاس میں اپنی رپورٹ صوبائی صدر کو پیش کردی ہے کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پارٹی ڈسپلن کے مرتکب افراد کو جلد شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے جس کے بعد سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہر صورت میں اپنے آپ کو تعلیمی اداروں تک محدود رکھے گی پارٹی کے طلباء ونگ کا درسگاہوں سے باہر کسی قسم کی تنظیمی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائے گی پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کی موجودہ تنظیم کی آئینی میعاد مکمل ہونے پر پختون ایس ایف کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر شاہد خان آفریدی صوبائی مجلس عاملہ اور صوبائی ایڈوائزر کی مشاورت سے پختون ایس ایف کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کریں گے اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ نیشنل یوتھ آرگنائزیشن (NYO)کی موجودہ تنظیم کا عوامی نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے قیام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو قومی تحریک اغراض و مقاصد اور اپنی ثقافت اور اقدار سے آگاہ کرنا ہے کراچی کے تمام نو جوانوں خاص طور پر پختونوں سے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی تنظیم سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دیتا ہوں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر