وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ہفتہ کوکراچی آئیں گے

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ہفتہ کوکراچی آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 12اگست بروزہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔متعددوفاقی وزراء بھی ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے اور گورنر ہاؤس امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سے مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیدارن ملاقات کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان سے ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کرے گا۔