کراچی ،ایم کیو ایم پاکستان نائن زیرو سے دستبردار ہوگئی

کراچی ،ایم کیو ایم پاکستان نائن زیرو سے دستبردار ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ نائن زیرو سے دستبردار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ نائن زیرو سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر سندھ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے دفاتر کی فہرست گورنر سندھ کو فراہم کر دی جس میں نائن زیرو کے اطراف میں موجود خورشید میموریل سیکریٹریٹ، ایم پی اے ہاسٹل، کراچی کے سیکٹر، یونٹ آفس، ٹان آفس اور یو سیز دفتر سمیت 100 سے زائد دفاتر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ نائن زیرو ہماری ملکیت نہیں ہے اس لیے ہم اس سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کراچی آمد ہوئی تو خورشید میموریل سیکریٹریٹ ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔