بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کیلئے فضائی راستہ کھول دیا

بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کیلئے فضائی راستہ کھول دیا

ا بوظہبی (آن لائن) بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کیلئے ہنگامی فضائی راہداریاں کھولنے کی منظوری دے دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم ’’ایکاؤ‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطری ایئرلائنز کے طیاروں کیلئے ہنگامی فضائی راہداریاں کھولنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ یہ منظوری انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک کی جانب سے قطر پر عائد فضائی و زمینی پابندیوں کے ماحول میں سامنے آئی ہے ۔ تاہم عالمی تنظیم کے ترجمان کے مطابق متعدد فضائی کمپنیوں کو راہداریاں کھولنے سے مطلع کر دیا گیا ہے جبکہ ہنگامی راہداریاں بھی کھول دی گئی ہیں اور عالمی تنظیم اس پوری صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر