شہبازشریف کا اپر دیر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر اور فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

شہبازشریف کا اپر دیر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر اور فوجی ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تیمر گرہ ،اپر دیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اور 3فوجی جوانوں کی بہادری اور جرأت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہید میجر علی سلمان، حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور پوری قوم کو وطن پر قربان ہونے والے اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا آج ملک و قوم کے محفوظ کل پر قربان کرنے والوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر