الیکشن کمیشن کاالیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک مشینوں کا عملی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کاالیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک مشینوں کا عملی مظاہرہ کرنے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک مشینوں کا عملی مظاہرہ میڈیا کے سامنے کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت ای سی پی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران مشورہ دیا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک مشینیں تجربانی بنیادوں پر استعمال کی جائیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت 100بائیومیٹرک اور 150 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں موجود ہیں جن کا عملی مظاہرہ بہت جلد میڈیا کے سامنے کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر