آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ میں شریک طلباء کا ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ میں شریک طلباء کا ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (صباح نیوز) آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری سالانہ انٹرن شپ میں شریک 250طلباء کا ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد کا دورہ ترجمان پاک فوج کے مطابق آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام میں شریک 250طلباء نے بدھ کے روز ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا اس دوران طلباء کو پی ایم اے میں دی جانے والی مختلف تربیتی امور کے حوالے سے بتایا گیا اس موقع پر کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عبداللہ ڈوگر نے طلباء سے ملاقات کی انہوں نے اس موقع پر طلباء کو کردار کی تعمیر بلند حوصلے اور نظم و ضبط کی ضرورت پر زور دیا اس دورہ کے دوران ملٹری اکیڈمی کا دورہ کرنے والے طلباء نے کیڈٹس کو دی جانیوالی فیلڈ ٹریننگ اور روایتی جنگی امور کی تربیت پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر