بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے سے شارٹ فا ل میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کر دیاگیا ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں جاری حبس کے باعث ڈیمانڈمیں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی پیداوار بڑھ کر ایک بار پھر بیس ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے شارٹ فال بڑھ کر سات ہزارمیگاواٹ کی سطح پر آ گیاہے ۔ شارٹ فال میں اضافہ کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں مزید دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔دوسری جانب گزشتہ روز ملک کے جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا وہاں ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا اور سینکڑوں فیڈرز اور د رجنوں گرڈز ٹرپ کر گئے تاہم بارش رکنے کے بعد فوری طور پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ۔
لوڈ شیڈنگ