آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
10 اگست جمعرات۔ کیرئیر میں درپیش مسائل میں کمی اور کاروباری امور ترقی کی طرف گامزن ہونگے اہم کاروباری معاہدے طے ہونگے جو منافع بخش رہیں گے۔
برج ثور
10 اگست جمعرات۔ صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔ یہ ہفتہ خاصی عزت و وشہرت کا حامل ہوگا۔
برج جوزا
10 اگست جمعرات۔ مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔
برج سرطان
10 اگست جمعرات۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔
برج اسد
10 اگست جمعرات۔ کاروباری مشترکہ مفادات کے سلسلے میں نیک وسائل ملیں گے جو فائدہ مند ثابت ہونگے۔ انعامی سکیموں کی طرف آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔
برج سنبلہ
10 اگست جمعرات۔ عزیز و اقارب سے اختلاف رائے اور لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے نیز دوران سفر اپنے سامان کی حفاظت کریں جلد بازی سے ٹریفک حادثات کا بھی اندیشہ ہے۔
برج میزان
10 اگست جمعرات۔ گھریلو معاملات آپ کی مشکلات کم ہو سکیں گی۔ کاروباری معاملات میں فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ گھریلو اور خاندانی معاملات کو طے کر سکیں گے۔
برج عقرب
10 اگست جمعرات۔ محبت اور پسند کا رشتہ بھی طے ہو سکتا ہے۔ بیرون ملک سفر میں مشکلات یا رکاوٹ کا امکان ہے۔ دوران سفر اپنے ضروری کاغذات و سامان کی حفاظت رکھیں۔
برج قوس
10 اگست جمعرات۔ وراثتی امور میں خواہشات کے برعکس مشکلات اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا پیش آسکتا ہے۔ ازدواجی مشکلات اور دوسروں سے اختلافات رائے پیدا ہو سکتا ہے۔
برج جدی
10 اگست جمعرات۔ سوشل تقریبات میں شمولیت سے آپ کی حیثیت و شخصیت اور سحر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔ دوسرے آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔
برج دلو
10 اگست جمعرات۔ کسی دھوکہ اور فریب سے دوچار ہوں کے۔ اپنی انا کو بکھرنے نہ دیں نہ ہی خود کو کمزور سمجھیں۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے کسی انتقامی کارروائی کی دھمکیاں مل سکتی ہیں۔
برج حوت
10 اگست جمعرات۔ مالی مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا۔ لیکن بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔