ن لیگ کی جی ٹی روڈ ریلی کا راولپنڈی میں پہلا پڑاﺅ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق گاڑی سے اترتے ہوئے گر گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی نے گزشتہ روز پہلا پڑاﺅ راولپنڈی میں کیااس دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق گاڑی سے اترتے ہوئے گر گئے ، ان کے ارد گرد کھڑے پولیس اہلکار بھی وزیر ریلوے کو نیچے گرنے سے نہ بچا سکے۔نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی پنجاب ہاﺅس سے روانہ ہو کر 9 گھنٹے کی طویل مسافت کے بعد راولپنڈی پہنچی ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سابق وزیراعظم کی گاڑی میں موجود تھے، اس دوران گاڑی سے اترتے ہوئے دھکم پیل کے وجہ سے وزیر ریلوے بری طرح سے نیچے گر گئے تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔