نواز شریف کا قافلہ پنجاب ہاﺅس سے لاہور کیلئے روانہ، کارکنوں نے ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

نواز شریف کا قافلہ پنجاب ہاﺅس سے لاہور کیلئے روانہ، کارکنوں نے ڈھول کی تاپ ...
نواز شریف کا قافلہ پنجاب ہاﺅس سے لاہور کیلئے روانہ، کارکنوں نے ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کارواں پنجاب ہاﺅس سے لاہور کیلئے روانہ ہو گیا ،سابق وزیراعظم کے قافلے میں عابد شیر علی، امیر مقام ، دانیال عزیز، طلال چودھری ، طارق فضل چودھری اور دیگر رہنما بھی شریک ہیں ،قافلے کی روانگی سے قبل دعا بھی کرائی گئی،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی قافلے میں شریک ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،کارکنوں کے ڈھول کی تاپ اور پارٹی ترانوں پربھنگڑے اور قائد کی حمایت میں نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں،قافلہ کچہری چوک کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں کارکنوں کی بڑی تعدادپہلے سے موجود ہیں اور استقبالیہ بھی لگایا گیا ہے ، لیگی کارواں کی اگلی منزل چودھری نثار کا حلقہ روات ہو گاجہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،مسلم لیگ کا قافلہ آج جہلم میں پڑاﺅ کرے گا جہاں نواز شریف کے پوسٹروں کی بہار ہو گئی اورجی ٹی روڈ میں لیگی قیادت کے استقبال کیلئے بینرز اور بڑے بڑے سائن بورڈ لگ گئے ،نواز شریف جادہ کے مقام پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔

مزید : اسلام آباد