یا اللہ نواز شریف کا سفر خیر سے گزرے

یا اللہ نواز شریف کا سفر خیر سے گزرے
یا اللہ نواز شریف کا سفر خیر سے گزرے

  

دبئی(طاہر منیر طاہر )9 جولائی 2017 کو جب محمد نواز شریف کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور کے لئے چلا تو ”سفر خیر سے گزرے“ اور دعاﺅں کا لا متناہی سلسلہ شروع ہو گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر کارکنان اور لیڈران قافلے میں شامل لوگوں کیلئے دعائیں پوسٹ کرتے رہے۔ بذریعہ جی ٹی روڈ یہ سفر ہے تو رسک لیکن محمد نواز شریف نے انتہائی جرأت اور بہادری کے ساتھ یہ سفر اپنے کارکنوں کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سفر میں لاکھوں عوام محمد نواز شریف کے ساتھ شریک سفر ہیں اور اظہار یک جہتی کر رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے بھی چار بکروں کا صدقہ کیا اور محمد نواز شریف کے سفر لاہور کے لئے دعا کی اس موقع پر چودھری نور الحسن تنویر۔ چودھری محمد الطاف ، خواجہ عبدالوحید پال، محمد شفیع، احسان الحق ، غلام عباس بھٹی ، محمد یونس پراچہ، ابوبکر آفندی ، سلمان خان اور دیگر لیگی کارکن اس موقع پر موجود تھے۔

امارات کے لیگی کارکنوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور مزید لوگوں کی ہمدردیاں شامل ہو گئی ہیں جس سے مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک بڑھ گیا ہے۔ نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور یہ محبت کوئی نہیں نکال سکتا ۔ انشاءاللہ 2018 کے انتخابات میں PMLN پھر بھاری سبقت لے گی اور محمد نواز شریف پھر وزیراعظم بنیں گے۔ پی ایم ایل این امارات نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور ہر حال میں PMLN کا ساتھ دیں۔

مزید : عرب دنیا