’ہماری ریلی میں کوئی گانے والا اور ناچنے والی نہیں ‘، مشاہداللہ خان نے یہ بات کہی تو ساتھ ہی نجی ٹی وی نے ایسی ویڈیو چلا دی کہ وزیر ماحولیات کو شرم سے پانی پانی کر دیا

’ہماری ریلی میں کوئی گانے والا اور ناچنے والی نہیں ‘، مشاہداللہ خان نے یہ ...
’ہماری ریلی میں کوئی گانے والا اور ناچنے والی نہیں ‘، مشاہداللہ خان نے یہ بات کہی تو ساتھ ہی نجی ٹی وی نے ایسی ویڈیو چلا دی کہ وزیر ماحولیات کو شرم سے پانی پانی کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ریلی میں حامیوں کی نظر میں سب اچھا اور مخالفین کی نظر میں سب مایوس کن تھا لیکن غیر جانبدار حلقوں کی جانب سے خواتین کی شرکت نہ ہونے پر اس ریلی پر سوالات اٹھائے گئے ۔ لیکن غیر جانبدار حلقوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی ریلی میں دن ڈھلنے پر ایک آدھی خاتون بھی شامل ہوگئی تھی جس نے باقاعدہ رقص سے شرکاءکو بھی جھومنے پر مجبور کردیاتھا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نا اہلی کے بعد مشن جی ٹی روڈ جاری ہے۔ ریلی کے پہلے روز رات گئے نجی ٹی وی سماءکے اینکر پرسن نے وزیر ماحولیات مشاہداللہ خان سے گفتگو کی جنہوں نے انتہائی پرجوش انداز میں دعویٰ کیا کہ ریلی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود ہے اور یہ لوگ انہوں نے ناچ گانا کرکے اکٹھے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی گانے والا اور ناچنے والی نہیں ہے۔ مشاہداللہ خان کے اس دعویٰ پر سماءایک بار پھر بازی لے گیا اور سکرین کی دوسری ونڈو میں ایک لیگی خاتون کی ویڈیو چلا دی جو اسی ریلی میں مردوں کے ہجوم کے بیچوں بیچ بھرپور رقص کا مظاہرہ کر رہی تھی جبکہ اردگرد کھڑے تماشبین نہ صرف محظوظ ہو رہے تھے بلکہ خاتون کے والہانہ رقص کی ویڈیوز بھی بنا رہے تھے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں اور جلسوں میں ناچ گانے اور بالخصوص خواتین کے رقص پر لیگی حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جاتی ہے جبکہ عائشہ گلالئی نے بھی عمران خان پر مغربی تہذیب کو فروغ دینے کا الزام لگایا تھا لیکن مسلم لیگ ن کی ریلی میں کون سی تہذیب پروان چڑھ رہی ہے، اس بارے میں لیگی رہنما ہی بہتر طورپر بتا سکتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد