”نواز شریف آج یہ کام کردیں “ نواز شریف کے ستارے پر فلکیاتی سائنس کا ایسا انکشاف کہ ان کے مخالفوں کے چھکے چھوٹ جائیں

”نواز شریف آج یہ کام کردیں “ نواز شریف کے ستارے پر فلکیاتی سائنس کا ایسا ...
”نواز شریف آج یہ کام کردیں “ نواز شریف کے ستارے پر فلکیاتی سائنس کا ایسا انکشاف کہ ان کے مخالفوں کے چھکے چھوٹ جائیں

  

لاہور (نظام الدولہ) نواز شریف کی نااہلی کے بعدمخالفین کا کہنا ہے کہ ان کا ستارہ ¿ سیاست ڈوب چکا ہے لیکن وہ نہیں جانتے کہ آسمانی کونسل انہیں کس قسم کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کا اقتدار اورسیاست کی زمام برج جدی سے تعلق رکھنے والی دوشخصیات وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے ہاتھ میں ہیں ۔ان دونوں کے ستارے عملی طور پر انہیں ایسے اقدامات اٹھانے کے لئے مہمیز اورقوت و ادراک دیے رہے ہیں جو آنے والے وقت میں ان کا بہترین فیصلہ ثابت ہوں گے ۔ برج جدی کی دس اگست کو چال ایسی ہے کہ میاں نواز شریف کے لئے یہ دن انکی سوشل سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا نظر آرہا ہے جس کے تحت انکے آج کے عمل سے انکی شخصیت کا سحر زیادہ بڑھ جائے گا۔بعض منجمین کے مطابق برج جدی والی شخصیات نے نواگست کو جو فیصلہ کیا تھا وہ آج کے دن کی نسبت سے زیادہ بہتر تھا ۔ان کا حساب کتاب بتاتا ہے کہ اگر آج میاں نواز شریف نے اپنی ذہانت کا بھرپور استعمال کیا تو یہ دن بہت فائدہ مند ہوگا ۔

مزید : مخفی علوم /اہم خبریں