ارشد نذیر ساحل کے اعزاز میں" کلام شاعر بزبان شاعر" کے عنوان سے شام کا انعقاد

ارشد نذیر ساحل کے اعزاز میں" کلام شاعر بزبان شاعر" کے عنوان سے شام کا انعقاد
ارشد نذیر ساحل کے اعزاز میں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بارسلونا (جی اے قریشی )فالکن ویلفئیر سوسائٹی صبادیل سپین کے زیر اہتمام شاعر وصحافی ارشد نذیر ساحل کے اعزاز میں" کلام شاعر بزبان شاعر" کے عنوان سے ایک شام منعقد ہوئی ۔ صدارت میاں ممتاز دانش نےکی جبکہ سنیئر صحافی جاوید مغل, ڈاکٹر انعام حسین, حافظ احمد ,فیاض ملک اور سجاد عزیز گولڑوی نے "صاحب شام " ارشد نذیر ساحل کی شاعری اور شخصیت پر اظہار اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر افضال احمد بیدار ،ڈاکٹر عرفان مجید سائر, شیخ آفتاب, رضوان احسن, رانا نوید صراف ،ثننان برلاس ، میاں روف آرائیں ، نعمان معروف ۔ممتاز منیر ، اظہر عباس ، شاہد لطیف,فاروق شائق ، مہر فاروق ، نعیم عباس بھٹی ، ضیا دوتھڑ, یاسر بھٹی سمیت کئی احباب موجود تھے.

مزید : بین الاقوامی