عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نا اہلی کے لیےدائر درخواست عدم ثبوت پر نمٹا دی گئی

عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نا اہلی کے لیےدائر درخواست عدم ثبوت پر نمٹا ...
عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نا اہلی کے لیےدائر درخواست عدم ثبوت پر نمٹا دی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے دائر درخواست نمٹادی گئی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ علم دین غازی کی جانب سے عمران خان اورشیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا  کہ عمران خان اورشیخ رشید کے خواتین بارے سکینڈل سامنے آچکے ہیں، ایک کتاب میں بھی دونوں کے سکینڈل کا ذکر کیا گیا ہے، عمران خان اورشیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے دونوں کو تاحیات نا اہل قراردیا جائے۔اس پر عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں ،وہ اس معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کریں ۔

مزید خبریں :الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا

مزید : لاہور