سیاسی مخالفین سے دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ نواز شریف کے پیچھے چلیں: زعیم قادری

سیاسی مخالفین سے دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ نواز شریف کے پیچھے چلیں: زعیم قادری
سیاسی مخالفین سے دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ نواز شریف کے پیچھے چلیں: زعیم قادری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب زعیم قادری نے سیاسی مخالفین کو بھی میاں نواز شریف کی ریلی میں شرکت کی دعوت دے دی۔ ان کا کہنا تھا سیاسی مخالفین سے دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ اس کارواں کے پیچھے چلو کیونکہ نواز شریف تمہاری جنگ بھی لڑ رہا ہے۔

کچہری چوک راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ جو محبت پاکستان کے عوام نے دی ہے وہ بے مثال ہے، کچہری چوک سے جہلم کی طرف کا سفر تھوڑی دیر میں شروع کیا جائے گااور یہ فیصلہ مغرب کے وقت ہوگا کہ آیا ہم نے جہلم تک ہی سفر کرنا ہے یا آگے بھی جاری رکھنا ہے۔ لوگ اپنے اپنے شہروں میں اپنے محبوب قائد کی جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں، کوشش ہے کہ اس موسم میں پاکستانی عوام کو تکلیف نہ دی جائے بلکہ جلد از جلد سفر کا اختتام کیا جائے۔

”نواز شریف آج یہ کام کردیں “ نواز شریف کے ستارے پر فلکیاتی سائنس کا ایسا انکشاف کہ ان کے مخالفوں کے چھکے چھوٹ جائیں

ایک سوال کے جواب میں زعیم قادری کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین سیاست کر رہے ہیں، اس وقت جو عزم اور پروگرام میاں نواز شریف اس قوم کو دے رہے ہیں اس کا فائدہ ان ناعاقبت اندیش سیاسی لیڈوں کو بھی ہوگا جو تنقید کر رہے ہیں۔ ’ میں سیاسی مخالفین سے دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ اس کارواں کے پیچھے چلو کیونکہ نواز شریف تمہاری جنگ بھی لڑ رہا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی یہ ریلی کسی کے حق یا مخالفت میں نہیں ہے بلکہ یہ پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کے حق میں ہے۔

مزید : راولپنڈی