ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری، مسیحاﺅں کی ہٹ دھرمی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری، مسیحاﺅں کی ہٹ دھرمی کے باعث مریضوں ...
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری، مسیحاﺅں کی ہٹ دھرمی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری، مسیحاﺅں کی ہٹ دھرمی کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں رل کر رہ گئے، تفصیلات کے مطابق لاہور ، ملتان، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور، رحیم یار خان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث او پی ڈیز اور ان ڈور میں کام مکمل طور پر بند ہے جبکہ ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی امداد کی جا رہی ہے،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ادھر محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات آج ہونگے۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرزسنٹرل انڈکشن پالیسی واپس لینے اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے سراپا احتجاج ہیں ۔

مزید : لاہور