خاتون اینکر پرسن کے دہشتگردوں سے تعلقات، درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری

خاتون اینکر پرسن کے دہشتگردوں سے تعلقات، درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری
خاتون اینکر پرسن کے دہشتگردوں سے تعلقات، درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری

  

اسلام آباد (آن لائن) نجی ٹی کی خاتون اینکر پرسن کے دہشتگردوں سے تعلقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی اینکر پرسن نادیہ خان کے خطرناک دہشتگرد سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے سیکٹر آئی ٹین ٹو کے رہائشی عاصم خان سکندر کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاق کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 18 اگست کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : اسلام آباد