دانیال عزیزکو ایک اور خوشخبری مل گئی، الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی درخواست خارج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیخلاف درخواست پی ٹی آئی کے رہنما محمود جوئیہ نے دائرکر رکھی تھی، سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے درخواستگزار اور وکیل پیش نہیں ہوئے، گزشتہ سماعت پر وکالت نامہ بھی واپس لے چکے ہیں ،الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کی جانب سے کیس کی پیروی سے عذر پیش کیا گیا تھا جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ۔