نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ عوام کیلئے وبالِ جان بن گیا، کاروبار بند، بس اڈے سیل کردیے گئے

نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ عوام کیلئے وبالِ جان بن گیا، کاروبار بند، بس اڈے ...
نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ عوام کیلئے وبالِ جان بن گیا، کاروبار بند، بس اڈے سیل کردیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ جاری ہے اور ایسے میں اس سڑک کے اطراف میں آنے والے تمام شہروں میں پولیس اور انتظامیہ نے نظام زندگی معطل کردیا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نواز شریف کی ریلی کے پیشِ نظر آج (جمعرات کو) دوسرے روز بھی گجرات میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس نے سیکیورٹی کے نام پر شہر کے تمام بس اڈے خالی کرواکر تمام گاڑیاں شہر سے باہر منتقل کرادی ہیں جبکہ تمام اڈوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ شہر میں بدھ کو بھی تمام کاروبار بند تھے اور جمعرات کو بھی مارکیٹیں بند رہیں گی ۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈی پی او کے حکم پر رہائشی ہوٹلز سیل کرکے تمام مسافروں کو باہر نکال دیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

گجرات -