نواز شریف کی ریلی میں گزشتہ روز دراصل کتنے لوگ شریک تھے ؟حقیقت سامنے آگئی

نواز شریف کی ریلی میں گزشتہ روز دراصل کتنے لوگ شریک تھے ؟حقیقت سامنے آگئی
نواز شریف کی ریلی میں گزشتہ روز دراصل کتنے لوگ شریک تھے ؟حقیقت سامنے آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نا اہلی کے بعد نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور کی ریلی میں پاور شو دکھانے کی ٹھان لی تو ریلی کے پہلے ہی روز شرکا کی تعداد کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ۔ایک طرف ریلی کے شرکا کو لاکھوں افراد کا ٹھاٹھے مارتا سمندر قرار دیا جا رہا ہے تو دوسری جانب چندمیڈ یا رپورٹس کے مطابق ریلی میں شرکا کی تعداد چند ہزار سے زیادہ نہیں ہے ۔مقامی اخبار ”روزنامہ خبریں “کی رپورٹ کے مطابق ریلی کے شرکا کی تعداد کے بارے میں مختلف ذرائع سے الگ الگ موقف سامنے آیا ہے ۔نواز شریف کل اسلام آباد پنجاب ہاوس سے نکل کر راولپنڈی کے پنجاب ہاوس میں ٹھہرے ،12گھنٹوں پر محیط اس سفر میں ریلی کے شرکا کی تعداد کے بارے میں مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ اس دوران 1لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ۔اس حوالے سے غیر جانبدار ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی میں 35سے 40ہزار شرکا موجود تھے جبکہ تحریک انصاف کے مطابق اس موقع پر 10سے 12ہزار لوگوں نے شرکت کی ۔

مزید خبریں :عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نا اہلی کے لیےدائر درخواست عدم ثبوت پر نمٹا دی گئی

مزید : اسلام آباد