پنجاب کے 50 لوک فنکاروں کا گروپ کوئٹہ پہنچ گیا

پنجاب کے 50 لوک فنکاروں کا گروپ کوئٹہ پہنچ گیا
پنجاب کے 50 لوک فنکاروں کا گروپ کوئٹہ پہنچ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(یو این پی )پنجاب سے تعلق رکھنے والے 50 لوک فنکاروں پرمشتمل ثقافتی طائفہ کوئٹہ پہنچ گیا۔بتایاگیاہے کہ بلوچستان حکومت کی طرف سے یوم آزادی کے حوالے سے کوئٹہ میں تین روزہ تقریبات کااہتمام کیاگیاجس میں پنجاب سمیت ملک کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے 5 ہزار فن کارشرکت کررہے ہیں۔ا ن میں ملک کے معروف فنکاروں کے علاوہ غیرمعروف باصلاحیت آرٹسٹس بھی اپنے فن کاجادوجگاکرشائقین کو تفریح فراہم کرینگے۔یوم آزادی کے حوالے سے پروگراموں میں پریڈ،ملی نغمے ،گیت ،علاقائی روایتی رقص جھومر،کتھک ،پتلی تماشہ،پینٹنگ آرٹ اوردیگر ثقافتی شوزکاانعقادکیاجائے گا۔بتایاگیاہے کہ تقریبات میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔تین روزہ تقریبات آج شروع ہونگی اور12اگست تک جاری رہیں گی۔

مزید : تفریح